بحرين كے بے گناہ عوام كا قتل عام بند كيا جائے: سيد كلب جواد نقوی

IQNA

بحرين كے بے گناہ عوام كا قتل عام بند كيا جائے: سيد كلب جواد نقوی

سياسی و سماجی گروپ: جمعہ كے روز ہندوستان كے مختلف شہروں میں عوام نے مظاہرے كر كے بحرين كے بے گناہ افراد كے قتل پر احتجاج كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا شعبہ ہندوستان كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے عوام كے قتل عام پر ہندوستانی عوام نے شديد رد عمل دكھايا ہے۔
نامور مذہبی اسكالر جناب ڈاكٹر كلب جواد نقوی نے عظيم الشان مسجد آصف الدولہ میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہ شخص مسلمان ہی نہیں ہے جو كسی دوسرے مسلمان بھائی كا درد نہ ركھتا ہو۔
اسی طرح ہندوستانی عوام نے مظاہرے كر كے بحرينی عوام كے ساتھ ہمدردی و يكجہتی كا ثبوت ديا ہے۔ مظاہرين نے مردہ باد امريكہ، مردہ باد اسرائيل اور مردہ باد آل سعود و خليفہ كے نعرے لگائے۔
765563