آذربائيجان كی مذہبی جماعت كے سابق سربراہ چل بسے

IQNA

آذربائيجان كی مذہبی جماعت كے سابق سربراہ چل بسے

سياسی و سماجی گروپ: آذربائيجان كی مذہبی جماعت كے سابق سربراہ جناب "حاجی علی اكرام علی اف" كا باكو میں انتقال ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حاجی اكرام علی اف ولد اسماعيل سن ۱۹۴۰ء كو نارداران میں ايك متدين گھرانے میں پيدا ہوئے۔
انہوں نے مذہبی رجحانات كی وجہ سے شروع ہی سے كيمونسٹ نظام كی مخالفت كی ہے۔ ان كا تعلق امام خمينی(رح) كے اہم وفادار ساتھيوں میں كيا جاتا تھا اور وہ مكتب آل محمد(ص) كے مدافع سمجھے جاتے تھے۔
سوويت يونين كے ٹوٹنے كے بعد انہوں نے آذربائيجان كی مذہبی جماعت كی سربراہی كی ہے۔ حاجی علی اكرام كو مذہبی رجحانات ركھنے كی بنا پر كيمونسٹ دور میں بہت سارے امتيازات سے محروم ہونا پڑا اور بعد میں بھی انہیں خفیہ جيل میں ركھا گيا۔
علی اكرام ۷۱ سال كی عمر میں جب كہ ان كی بينائی بھی ختم ہو چكی تھی پھر بھی اسلامی انقلاب اور مكتب تشيع كا دفاع كرتے رہے۔
766197