خبررساں ايجنسی شبستان كی رپورٹ كے مطابق قم كی اديان و مذاہب يونيورسٹی كے بين الاقوامی تعاون و روابط دفتر كے انچارج نے ۱۸ اپريل كو منعقد ہونے والی اس نشست كے بعد كہا ہے كہ یہ نشست اسلامی اور ابراہيمی اور غير ابراہيمی اديان كی سلسلہ وارنشستوں كا تسلسل ہے اور اس كا مقصد حوزہ اور يونيورسٹيز كے محققين كی كيفيت كو دوبالا كرنا ہے۔
محمد رضا آقايا نے مزيد كہا ہے كہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور سری لنكا كی كلانيا يونيورسٹی كے فيكلٹی آف بدھ مت و پالی مطالعات كے تعاون سے اديان و مذاہب يونيورسٹی كی كوششوں سے یہ نشست منعقد ہوئی ہے جس میں سری لنكا اور ايران كے اساتذہ محققين نے شركت كی ہے۔
انہوں نے كہا كہ انگريزی اور فارسی زبان میں منعقد ہونے والی اس نشست میں انسانی رنج و الم كی مينجمنٹ میں دينی رد عمل اور گلوبلائزيشن كے دور میں فردی ادراك كے بارے دينی آگاہی جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
776617