بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے '20 minutes" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے ۱۷ اپريل كو شيعہ دانشور كے دفتر پر حملہ كر كے انہیں گرفتار كر ليا ہے۔
ہيومن رائٹس فرسٹ سوسائٹی نے بھی اس خبر كی تائيد كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيكورٹی فورسز نے قطيف شہر میں نذير الماجد كے گھر پر حملہ كر كے كمپيوٹر سميت ان كے ديگر وسائل كو اپنے قبضے میں لے ليا ہے۔
سعودی عرب كے سيكورٹی حكام نے اس شيعہ دانشور كی گرفتاری اور ان پر الزامات لگانے كے دلائل كے بارے كچھ نہیں كہا ہے۔
777718