Oic كی جانب سے دہشتگردی كا مقابلہ كرنے كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام

IQNA

Oic كی جانب سے دہشتگردی كا مقابلہ كرنے كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام

سياسی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوگلے" نے كہا ہے كہ یہ آرگنائزيشن دہشتگردی كا مقابلہ كرنے كے موضوع پر عالمی نشست منعقد كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'SPA" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوگلے نے اسٹرسبورگ میں دہشتگردی كے خلاف جنگ كمیٹی كی نشست میں شركت كرتے ہوئے اپنی تقرير میں كہا ہے كہ oic ، دہشتگردی كا مقابلہ كرنے كے موضوع پر عالمی نشست منعقد كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے اس نشست كے اہداف و مقاصد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی اور غير اسلامی ممالك كے دانشوروں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس عالمی نشست میں نسل پرستی اور دہشتگردی كا مقابلہ كرنے والی آرگنائزيشنز كے نمائندوں اور شركاء كے نقطہ نظرات كو پيش كر كے ايك صحيح اور متفقہ نظر پر پہنچنے كی كوشش كی جائے۔
777656