ہندوستان میں شہيد مطہری سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں شہيد مطہری سيمينار كا انعقاد

سياسی اور اجتماعی گروپ : شہيد مطہری سيمينار شہيد مطہری انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے ہندوستان كے دار الحكومت نئی دہلی میں (Islamic Cultural Center auditorium) میں ۳۰ اپريل بروز ہفتہ منعقد كيا گيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ جنوب مغربی ايشا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار بروز ہفتہ بمطابق ۳۰ اپريل كو مقامی وقت كے مطابق ۱۰ بجے علماء اور دينی دانشوروں كے علاوہ ايسے پروگرامز كے ساتھ دلچسپی ركھنے والے زندگی كے مختلف شعبوں كے افراد كی موجودگی میں منعقد ہوا
اس تقريب كی ابتداء میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی كے دہلی میں نمائندے "مھدوی پور" نے اپنے خطاب كے دوران كہا : شہيد مطہری ايك ايسی شخصيت تھے كہ جنہوں نے عالم اسلام كو خواب غفلت سے بيدار كيا اور آج ہم عالم اسلام میں جو آزادی كی تحريكیں ديكھ رہے ہیں ان كا سرچشمہ شہيد مطہری اور ان كے ہم خيال علماء كے علمی افكار ہی ہیں۔
784762