ايران اور عراق كی ثقافتی مناسبتوں كاجائزہ لينے كے لیے كانفرس كا باقاعدہ آغاز

IQNA

ايران اور عراق كی ثقافتی مناسبتوں كاجائزہ لينے كے لیے كانفرس كا باقاعدہ آغاز

سياسی گروہ : "ايران و عراق كی ثقافتی مناسبتوں كا تجزیہ اور تحليل " كے عنوان سے یہ كانفرنس آج بروز بدھ بمطابق ۳ مئی كو اسمبلی ہال میں اسپيكر علی لاريجانی كے صدارتی خطاب كے ساتھ شروع ہو چكی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق "ايران و عراق كی ثقافتی مناسبتوں كا تجزیہ اور تحليل" كے عنوان سے آج صبح ڈاكٹر علی لاريجانی كی تقرير سے اس كانفرنس كا باقاعدہ آغاز ہو چكا ہے ۔
اس تقريب میں ڈاكٹر علی لاريجانی نے اپنے خطاب كے دوران ايران و عراق كے تاريخی اور ثقافتی روابط كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی تمدن كی ساخت میں ايران اور عراق كا كردار انتہائی حائز اہميت ہے چونكہ ان دونوں ملكوں كی تاريخ انتہائی قديم ہے اور دونوں ملكوں نے اسلامی تمدن كو ساری دنيا میں پھيلانے كے سلسلے میں انتہائی مؤثر كردار ادا كيا ہے۔
785734