ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد احمد علم الھدیٰ نے ۱۹ مئی كو تبليغ مطہر كے عنوان سے پہلی كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ پہلے ہمیں چاہئیے كہ تبليغ اور برتر مبلغ كے معنی سے آگاہی حاصل كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج ايك طبقہ فكر ايسا ہے كہ جو امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كے حوالے سے اپنی ذمہ داری اس ڈر سے ادا نہیں كرتا كہ كہیں لوگ انہیں شدت پسند اور افراطی كا خطاب نہ دے دیں اور ان كی اكیڈمك شخصيت پر انگلياں اٹھائی جانے لگیں۔
794884