خطے میں جاری حالیہ تحريكوں كے لیے ايران كا اسلامی انقلاب ايك مكمل آئیڈيل ہے

IQNA

كنعانی مقدم :

خطے میں جاری حالیہ تحريكوں كے لیے ايران كا اسلامی انقلاب ايك مكمل آئیڈيل ہے

سياسی گروپ : ايك سياسی ماہر نے خطے میں جاری تحريكوں كے لیے اسلامی انقلاب كو نمونہ قرار ديتے ہوئے كہا : دينی جمہوريت ، پارليمنٹ اور عوام كی آراء پر اعتماد ، آزاد انتخابات ، لوگوں كی سياسی معاملات میں شركت اور تباہ كن جنگ كے بعد ملك كی تعمير نو ايسے امور ہیں كہ جو ان ممالك میں اٹھنے والی تحريكوں كے لیے قابل تقليد مثال بن سكتے ہیں ۔
حزب اللہ كے ركن اور سياسی امور كے ماہر حسين كنعانی مقدم نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے خطے میں جاری تحريكوں كے مستقبل بالخصوص يمن ، تيونس اور مصر كے حوالے سے كہا : ان تحريكوں كا سرچشمہ صیہونيوں كے خلاف جدو جہد اور خطے سے امريكا كی مداخلت كو ختم كرنے كے ساتھ ساتھ خالص اسلامی نظريات ہیں كہ جن كی بدولت یہ تحريكیں آگے كی جانب ہی بڑھیں گی اور كاميابی كے حصول تك ان میں شدت اور تيزی ہی ديكھنے میں آئے گی ۔
806633