كوسوو ؛ " نجات دہندہ ضرور آئے گا " كے موضوع پر سيمينار

IQNA

كوسوو ؛ " نجات دہندہ ضرور آئے گا " كے موضوع پر سيمينار

سياسی اور اجتماعی گروپ : " نجات دہندہ ضرور آئے گا " كے موضوع پر علمی اور دينی سيمينار ۱۷ جولائی بروز اتوار كو حضرت امام مہدی ( عج ) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جمہوریہ كوسوو كے شہر پريزرن كے ہوٹل " گلد " میں منعقد كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ بلقان كی رپورٹ كے مطابق یہ ايك روزہ سيمينار كوسوو ، مقدونیہ اور البانیہ كی علمی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہوا ۔
اس سيمينار میں "الٰہی اديان كے نزديك منجی" ، "اہل سنت كے نزديك منجی كے ظہور كی شرائط "، "منتظر كی شرائط "، "امامت اور خلافت " جيسے موضوعات پر مقالات بھی پڑھ كر سنائے گئے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سيمينار كے دوران مختلف گروہوں كی جانب سے امام زمانہ (عج ) كی شان میں مدح و منقبت بھی پيش كی گئی ۔
827051