ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم میں عرفان اور فلسفے كے استاد آيت اللہ محمد مھدی مھندسی كہ جنہوں نے سالہا سال آيتاللهالعظمی جوادی آملی، آيتاللهالعظمی سبحانی، آيتالله مشكينی كے اعلیٰ دروس سے استفادہ كيا تھا ، گزشتہ رات ۱۷ جولائی كو حركت قلب بند ہو جانے كے باعث اس جہان فانی سے كوچ فرما گئے ۔
آيت اللہ محمد مھدی مھندسی حوزہ علمیہ قم كے ايك انتہائی معروف اور گرانقدر استاد تھے كہ جو ايرانی ہجری سال كے مطابق ۱۳۳۲ھ كو آبادہ شہر میں پيدا ہوئے اور ۱۳۵۴ ہجری شمسی كو باقاعدہ طور پر حوزہ علمیہ قم تشريف لائے تھے ۔
مرحوم نے ابتدائی دروس كی تكميل كے بعد مكاسب كے لیے مرحوم آيت اللہ العظمی اشتہاردی كے درس میں شركت كی تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ مرحوم متعدد علمی كتب كے بھی مؤلف تھے ۔
827802
3