ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيتالله العظمی جوادی آملی نے دماوند كی مسجد احمد آباد میں كہا : رسول اكرم ( ص) نے ماہ شعبان كو اپنے ساتھ مختص كيا ، زمان و زمين كی ذاتی شرافت نہیں ہے بلكہ اہل زمانہ سے زمان كو شرف حاصل ہوتا ہے اور یہ اہل مكان ہیں كہ جو كسی جگہ كو حرمت عطا كرتے ہیں ، رسول گرامی ( ص) نے اس مہينے كو شرف بخشا ہے اور اس مہينے كو اپنا مہينہ قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : قرآن فرماتا ہے كہ «لقد كان لكم فی رسول الله اسوه حسنه» يعنی تمہارے لیے رسول اكرم ( ص) كی زندگی بہترين نمونہ ہے ۔
828136