ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق مساجد كی اعلیٰ اختياراتی كمیٹی كے تحقيقاتی اور تعليمی مسئول نے مشہد میں چودہویں ثقافتی اور تعليمی كورس میں اس مطلب كے ضمن میں مزيد كہا : رہبر معظم كی تاكيد كی بنا پر مساجد كو آباد كرنا اور اس كی ظاہری اور روحانی تزئين و آرائش كا خيال ركھنا ہم سب كا فريضہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : رہبر معظم مساجد كے روحانی طور پر آباد ہونے كو ان كی ظاہری تزئين و آرائش پر ترجيح ديتے ہیں اور ہم جانتے ہیں كہ ولی فقیہ كا پيغام ہر جہت سے ايك كامل اور جامع حكم كی حيثيت ركھتا ہے ۔
829208