ملك كے تمام ثقافتی پروگرام مسجد كی محوريت كے ساتھ منعقد كیے جا سكتے ہیں

IQNA

ايرانی صدر ؛

ملك كے تمام ثقافتی پروگرام مسجد كی محوريت كے ساتھ منعقد كیے جا سكتے ہیں

اجتماعی گروپ : ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے آج بروز اتوار ۲۴ جولائی كو " مساجد كا عالمی ہفتہ " كے عنوان سے ہونے والے نوویں بين الاقوامی سيمينار كے موقع پر كہا : ملك كے ۳۱ صوبوں میں ثقافتی پروگراموں كو اس طرح سے ترتيب ديا گيا ہے كہ ان سب كو مسجد كی محوريت كے ساتھ عملی كيا جا سكتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ايرانی مفكرين كے علاوہ ۱۱۰ غير ملكی مہمانوں كی موجودگی میں "اسلامی سربراہان مملكت ہال " میں خطاب كرتے ہوئے كہا : معاشرے كی سطح پر مقبوليت حاصل كرنے كے لیے ہر مكتبہ فكر خصوصی پروگرام ترتيب ديتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلام میں تعليم و تربيت كا سب سے اہم مركز مسجد ہے ، اس كا معاشرے میں كردار بے نظير ہے اور كوئی بھی دوسری چيز اس كی قائمقام نہیں ہو سكتی ۔
830655