ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے ايرانی صدر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محمود احمدی نژاد نے گزشتہ روز افغانی پارليمنٹ كی كمیٹيوں كے سربراہان كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا : یہ دونوں قومیں طول تاريخ میں ايك دوسرے سے اس قدر نزديك رہی ہیں كہ اعتقادی ، تاريخی اور تمدنی اعتبار سے ايك دوسرے سے جدائی نا پذير ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور افغانستان كے دشمن خطے كے ممالك میں دونوں ممالك كا چہرہ بدنما كرنے كی غرض سے میڈيا میں ان دونوں ممالك كے حوالے سے جب كوئی رپورٹ دكھاتے ہیں تو اس میں صرف صحرا اور چند اونٹوں كے مناظر دكھا دئیے جاتے ہیں ۔
831703