خطے كی اقوام میں بيداری كی لہر ايران كے اسلامی انقلاب كا تسلسل ہے

IQNA

آيت اللہ تسخيری؛

خطے كی اقوام میں بيداری كی لہر ايران كے اسلامی انقلاب كا تسلسل ہے

سياسی اور اجتماعی گروپ : عالمی مجلس برائٰے تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل اور علمائے جہان اسلام يونين كے سربراہ نے علمائے افغانستان كے وفد كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : خطے كی اقوام میں بيداری كی لہر اسلامی انقلاب كا تسلسل ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ تسخيری نے ۲۴ جون بروز جمعۃ المبارك كو كابل شہر كے حوزہ علمیہ خاتم النبيين ( ع) میں خطاب كرتے ہوئے كہا : امريكا اور مغربی ممالك كی كوشش ہے كہ ان انقلابات اور اسلامی امہ كے اندر موجزن بيداری كی لہر كو منحرف كر كے اصلی منزل سے دور كر دیں لذا علماء و مفكرين كو ہوشياری كے ساتھ اس سازش كا سدباب كرنا ہو گا اور اگر علمائے اسلام نے سستی كا مظاہرہ كيا تو خدا نخواستہ دشمن اپنی سازشوں میں كامياب بھی ہو سكتا ہے ۔
832790