آيت اللہ تسخيری ؛ قرآنی نمائش میں بين الاقوامی شعبے كی افتتاحی تقريب كے مہمان خصوصی

IQNA

آيت اللہ تسخيری ؛ قرآنی نمائش میں بين الاقوامی شعبے كی افتتاحی تقريب كے مہمان خصوصی

اجتماعی گروپ : انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے سربراہ نے نمائش كے بين الاقوامی شعبے كی افتتاحی تقريب میں عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ تسخيری كی مہمان خصوصی كے طور پر شركت كی خبر دی ہے ۔
انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے سربراہ حجت الاسلام حميد محمدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے قرآن كريم نمائش كے بين الاقوامی شعبے كے افتتاح كے بارے بتايا : نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا افتتاح ۱۰ اگست كی شام كو بيرون ملك سے تشريف لائے ہوئے مہمانوں كی موجودگی میں كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس تقريب میں شركت كے لیے بعض ممالك كے ہنرمندوں ، محققين ، مترجمين اور پبلشرز كو خصوصی طور پر مدعو كيا گيا ہے ۔
840663