مراكش ؛ قرآن كريم كے قومی مقابلوں كا آغاز

IQNA

مراكش ؛ قرآن كريم كے قومی مقابلوں كا آغاز

بين الاقوامی گروپ : مراكش میں " جائزہ ملك محمد ششم " كے نام سے قومی سطح پر حفظ و قرائت كے مقابلوں كا آغاز شہر رباط كی مسجد السنۃ میں ۱۳ اگست كو كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «biladi»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے مراكش كی وزارت اوقاف و امور دينی كے زير اہتمام ۲۱۱ طلبہ اور ۳۳ طالبات كی حفظ اور قرائت كے شعبے میں جداگانہ شركت كے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں ۔
مراكش كی وزارت اوقاف سے منسلك شعبہ حفظ قرآن كريم كے مدير حسن جايت نے ان مقابلوں كے بارے كہا كہ ان مقابلوں كا اصلی ہدف جوانوں اور نوجوانوں كو كلام اللہ مجيد كے حفظ اور آيات الٰہی كی قرائت كی رغبت دلانا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے تين شركا كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا ۔
842669