ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق قرقيزستان كے ادارہ برائے نگہبانی امور مسلمين نے اپنی تازہ ترين رپورٹ میں كہا ہے كہ صوبہ اوش میں اب بھی دينی سرگرميوں میں مصروف عمل ۲ اسلامی يونيورسٹياں اور متعدد مساجد رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہاں ۸۰ فيصد سے زيادہ لوگ مسلمان ہیں ليكن ملك میں اسلام كافی تاخير سے پھيلنے ، مغربی ثقافت كے غلبے اور استعمار كے تسلط كے سبب یہاں اسلامی رسوم و رواج سماجی سطح پر بہت كم رنگ ہیں ۔
842103