امسال حج كوٹہ عادلانہ طور پر تقسيم كيا جائے

IQNA

مفتی قرقيزستان ؛

امسال حج كوٹہ عادلانہ طور پر تقسيم كيا جائے

سياسی اور اجتماعی گروپ : جمہوریہ قرقيزستان كے مفتی اعظم نے امسال حج قوانين كے بارے وضاحت ديتے ہوئے كہا : حج كوٹہ امسال اميدواروں كے درميان عادلانہ طور پر تقسيم كيا جائے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق قرقيزستان كے مفتی اعظم چوباق حاجی جليل اف نے ايك پريس كانفرنس كے دوران امسال ۱۶ اگست كو ملك كے دار الحكومت بيشكك میں حج كوٹے سے متعلق ضروری وضاحتیں حاضرين كے گوش گزار كیں ۔
قرقيزستان كے مفتی اعظم نے وضاحت كی : امسال قرقيزی عازمين حج كے لیے اخراجات كا اندازہ دو ہزار تين سو ڈالر سے دو ہزار ۶۰۰ ڈالر تك لگايا گيا ہے جبكہ تمام عازمين حج كے لیے ہوائی سفر كی تجويز دی گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہوائی راستوں كا انتخاب زمينی سفر كی صورت میں درپيش ہر قسم كے نا خوشگوار واقعات سے بچنے كے لیے ہے ۔
845397