ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق قرآن میں اخلاقی مبانی كے عنوان سے یہ نشست ۲۰ اگست كو انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ تحقيق سے مختص ہال میں منعقد ہو گی ۔
اس رپورٹ كے مطابق اس نشست میں اخلاقيات كے ماہر حجت الاسلام و المسلمين سيد علی اكبر حسينی قرآن كريم میں اخلاقيات كے مبانی پر روشنی ڈالیں گے اور ان مبانی كو بيان كریں گے۔
قابل ذكر ہے كہ قرآن میں اخلاقی مبانی كے عنوان سے منعقد كی جانے والی یہ خصوصی نشست بخش تحقيق كی نشستوں كے ساتھ مخصوص ہال میں اہل دانش حضرات كی شركت كے ساتھ رات ۹:۳۰ بجے سے ۱۱:۰۰ بجے تك منعقد ہو گی ۔
846185