ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے مدرسہ حجتیہ میں سورہ جمعہ كی تفسير كے سلسلے میں اپنی گفتگو كو آگے بڑھاتے ہوئے كہا : بعثت كی ابتدا سے رحلت تك پيغمبر اكرم (ص) كے ايك لاكھسے زيادہ صحابی تھے كہ جن كے بارے بعض لوگوں كا دعوی ہے كہ وہ سب كے سب عادل تھے ۔
انہوں نے مزيد كہا : صحابہ میں سے صرف ۱۶ ہزار اشخاص كے نام پتے كا سراغ ملتا ہے ۔
آيت اللہ سبحانی نے سورہ جمعہ كی آخری آيت كی جانب اشارہ كرتے ہوئےكہا : اس آيت میں بعض صحابہ كی جانب پيغمبر اكرم (ص) كے نماز جمعہ كے خطبوں كو ترك كرنے كا تذكرہ ہے كہ جب صحابہ نے تجارتی كاروان كی آواز سنی تو پيغمبر (ع) كے خطبوں كو ترك كر كے تجارت كے پيچھے چلے گئے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا : كس طرح سے دعوی كيا جا سكتا ہے كہ سارے صحابہ عادل ہیں جبكہ اس واقعے میں انہوں نے گناہ كبيرہ كا ارتكاب كيا اور خداوند عالم نے پيغمبر (ص) اور نماز جمعہ كی توہين كے بدلے ان پر اپنی رحمت كے طفيل عذاب نازل نہیں كيا ۔
847916