ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست ۲۶ اگست بروز جمعۃ المبارك كو يوم قدس كی مناسبت سے لكھنو كے علما اور مفكرين كی موجودگی میں جامع مسجد آصفی میں منعقد ہوئی ۔ رپورٹ كے مطابق اس علمی نشست كے دوران علما نے فلسطين كی سرزمين پر غاصبانہ اسرائيلی قبضے كے حوالے سے بات چيت كی ۔
اس تقريب سے پہلے لكھنو شہر كے ہزاروں شيعوں نے اسی مسجد میں سيد جواد نقوی كی اقتدا میں نماز جمعہ ادا كی ۔
قابل ذكر ہے كہ لكھنو شہر كی مين سڑكوں پر يوم قدس كے حوالے سے احتجاجی جلوس بھی نكالا گيا اور مظاہرين نے مردہ باد امريكا اور مردہ باد اسرائيل كے فلك شگاف نعرے لگائے ۔
850284