ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے سنٹرل ايشيا ونگ كی رپورٹ كے مطابق ازبك صدر اسلام كريم اف نے ۲۶ اگست بروز جمعۃ المبارك كو عيد فطر كی تقريبات منعقد كرنے كی منظوری دے دی ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ازبك مسلمان ۲۶ اگست كو عيد فطر مذہبی عقيدت و احترام سے منائیں گے اور اس دن ملك بھر میں عام تعطيل ہو گی ۔
ازبك صدر كے فرمان كے تحت نورانی فنڈ اور تحريك نوجوان ازبك سميت ديگر متعلقہ اداروں كو عيد فطر منانے كے لیے ضروری انتظامات كرنے كی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔
849981