مجمع جہانی اہل بيت ( ع) كے عالمی سربراہی اجلاس میں تھائی لينڈ كے شيعہ مفكرين كی شركت

IQNA

مجمع جہانی اہل بيت ( ع) كے عالمی سربراہی اجلاس میں تھائی لينڈ كے شيعہ مفكرين كی شركت

سياسی و اجتماعی گروپ : "مكتب اھل بيت (ع) كے پيروكار نابغہ اور جليل القدر علماء كا سيمينار " كے عنوان سے ۸ تا ۱۲ ستمبر كو منعقد ہونے والے مجمع جہانی اہل بيت ( ع) كے پانچویں عالمی سربراہی اجلاس میں تھائی لينڈ كے نابغہ شيعہ علماء شركت كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ بين الاقوامی اجلاس امسال بھی گزشتہ سالوں كی طرح مجمع جہانی اھل بيت ( ع) كے زير اہتمام ہی منعقد ہو گا ۔
پانچ دنوں تك منعقد ہونے والے اس اجلاس میں دنيا بھر كے ممتاز علما ايك دوسرے سے تبادلہ خيال كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اجلاس میں بعض اہم موضوعات از قبيل عالم اسلام سے مربوط مسائل اور ثقافتی شب خون وغيرہ پر بھی بحث و تمحيص ہو گی ۔
854887