تھائی مسلمانوں نے امور حج سے متعلقہ شكايات برطرف نہ كرنے پر ناراضگی كا اظہار كيا ہے

IQNA

تھائی مسلمانوں نے امور حج سے متعلقہ شكايات برطرف نہ كرنے پر ناراضگی كا اظہار كيا ہے

سياسی و اجتماعی گروپ : تھائی مسلمانوں كی مركزی كمیٹی كے شعبہ تعلقات عامہ كے بقول كل ۲۱ ستمبر كو سعودی عرب نے تھائی مسلمانوں كے كوٹے میں ۲۰۰۰ افراد كا اضافہ كر ديا ہے ليكن ابھی تك اس كوٹے سے فائدہ اٹھانے كے لیے كوئی حكمت عملی مرتب نہیں كی گئی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ كی وزارت امور اديان نے اپنے حاجيوں كی شكايات كے ازالے كے لیے ابھی تك كوئی اقدام نہیں كيا ہے ۔
وزارت كے بعض دوسرے اقدامات سے بھی مسلمانوں كے غم و غصے میں اضافہ ہوا ہے مثال كے طور پر اس سال حج اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ كر ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ حج كے اخراجات تھائی لينڈ میں پچاس ہزار باٹ ہیں اور زائر كے حج پر نہ جانے كی صورت میں یہ رقم ضبط كر لی جاتی ہے ۔
865355