اسلامی جمہوریہ ايران كے ہفتہ دفاع كی مناسبت سے مسلح افواج كی شاندار پریڈ

IQNA

ايرانی سپريم لیڈر كی موجودگی میں ؛

اسلامی جمہوریہ ايران كے ہفتہ دفاع كی مناسبت سے مسلح افواج كی شاندار پریڈ

سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كی مسلح افواج نے كور كمانڈروں كی موجودگی میں انقلاب كے بانی حضرت امام خمينی (رہ) كے مزار پر شاندار پریڈ كا مظاہرہ كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كی مسلح افواج كی خصوصی پریڈ آج ہفتہ دفاع مقدس كے پہلے دن امام خمينی (رہ) كے مزار پر منعقد ہوئی ۔
با خبر ذرائع كے مطابق اس پریڈ كے دوران مسلح افواج نے بعض جديد ہتھياروں كی نمائش بھی كی كہ جس سے پتہ چلتا ہے كہ ايرانی فوج ہتھياروں كے اعتبار سے خود كفيل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تقريب كے اختتام پر مسلح افواج كے كمانڈروں نے اخباری نمائندوں كے ساتھ بات چيت كی اور انہیں جديد ہتھياروں سے متعلق بريفنگ دی ۔
865853