ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد نے زينبیہ میں مصروف تعليم و تربيت جامعۃ المصطفی ( ص) العالمیہ كی شاخ كا دورہ كيا اور طلبہ سے خصوصی طور پر خطاب كيا ۔
انہوں نے فرانس، روس اور ديگر انقلابوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا : آج خطے میں موجزن انقلاب گمشدہ اسلامی تشخص اور تمدن كی جستجو ، اسلامی اصولوں كی جانب بازگشت يا بطور خلاصہ اسلامی بيداری ہے ۔
871307