ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ماسكو كی سركاری يونيورسٹی كے نائب مسئول نے ۲۹ ستمبر بروز جمعرات كو واضح كيا : اسلام كی جانب دہشت گردی كی نسبت دينا جائز نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : قفقاز كی علیٰحدگی پسند تحريك سے دہشت گردی كا كوئی تعلق نہیں ہے ۔
«ويكتور ايگوراف»(Viktor Egorov) نے آخر میں دين اسلام كے درست ادراك كی ضرورت پر زور دے كر كہا : ماسكو كی سركاری يونيورسٹی كوشش كر رہی ہے كہ خصوصی پروگراموں كے ذريعے طلبہ كو اسلامی تعليمات سے آشنائی كا موقع فراہم كرے ۔
871018