ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق حزب اسلام آذربائيجان كے اركان كے درميان منعقدہ حالیہ نشست میں باكو گورنمنٹ كی پاليسيوں كے خلاف احتجاجی اجتماع منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
اسی طرح نشست میں حزب اسلام آذر بائيجان كے اعلٰی عہديداروں كی گرفتاری كے خلاف قرار داد مذمت منظور كی گئی ۔
قابل ذكر ہے كہ آذربائيجان گورنمنٹ كی اسلام اور مسلمان مخالف پاليسيوں روز بروز سخت تر ہوتی جا رہی ہیں جبكہ عدالت نے حزب اسلام آذربائيجان كے قائد سميت ان كے تين ساتھيوں كی گرفتاری كا حكم صادر كر كے انہیں 12 سال قيد كی سزا سنائی ہے كہ جس سے مسلمانوں كے حكومت مخالف جذبات میں چندان اضافہ ہوا ہے ۔
878870