با حجاب طالبات كے داخلے پر پابندی ، اس مرتبہ آذربائيجان كے شہر شكی میں

IQNA

با حجاب طالبات كے داخلے پر پابندی ، اس مرتبہ آذربائيجان كے شہر شكی میں

سياسی و اجتماعی گروپ : جمہوری آذر بائيجان كی سينكڑوں با حجاب طالبات شكی شہر میں تعليمی مراكز اور اسكولوں میں تعليم حاصل كرنے سے محروم ہو گئی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق شكی شہر كے مسلمان اور ديندار خاندانوں كی باحجاب بیٹياں امسال حصول علم كے حق سے محروم ہو گئی ہیں چونكہ ان طالبات كو تحصيل علم كے لیے حجاب سے متعلق احكام الٰہی كی نافرمانی كرنی پڑے گی ۔
اگرچہ آذربائيجان كا اپنا آزاد آئين ہے ليكن عملی طور پر اس ملك میں كوئی آزادی نہیں ہے چونكہ حالیہ واقعات سے پتہ چلتا ہے كہ ملك كی اكثريت مسلمان ہونے كے باوجود ملت كے مذہبی حقوق غصب كیے جا رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ حجاب پر پابندی كے قانون كا اطلاق اب معلمات پر بھی ہو گا ۔
878080