ہندوستان میں مسلمانوں سے مخصوص ايك يونيورسٹی كا قيام

IQNA

ہندوستان میں مسلمانوں سے مخصوص ايك يونيورسٹی كا قيام

سياسی و اجتماعی گروپ : ہندوستانی مسلمانوں سے مخصوص ايك جديد يونيورسٹی اگلے سال صوبہ كارناٹك كے مركز بنگلور كے مغرب میں تاسيس كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق مركز مطالعات علمی ہند كے سربراہ منصور عالم نے خبرنگاروں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے ہندوستان میں ايك جديد يونيورسٹی كے قيام كی خبر ديتے ہوئے كہا : اس يونيورسٹی كا تعميراتی كام اگلے برس شروع ہو جائے گا اور اسے دو سال میں مكمل كر ليا جائے گا ۔
مركز مطالعات علمی ہند كے سربراہ نے واضح كيا : ہندوستان میں مختلف يونيورسٹيوں بالخصوص بنگلور يونيوسٹی كے قيام سے شہر كے مسلمانوں كی تعليمی مشكلات دور كرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس يونيورسٹی میں طب، قانون ، سماجی علوم اور انجينئرنگ وغيرہ كی تعليم دی جائے گی ۔
892358