سيد حسن نصر اللہ كی محبوبيت كا راز صداقت اور دشمن شناسی ہے

IQNA

سيد حسن نصر اللہ كی محبوبيت كا راز صداقت اور دشمن شناسی ہے

بين الاقوامی گروپ : صداقت اور دشمن شناسی عالم اسلام میں سيد حسن نصر اللہ كی محبوبيت كا باعث ہے ؛ ايسی صداقت كہ جو اسرائيليوں كے نزديك بھی مسلم ہے اور وہ انہیں صادق دشمن كے عنوان سے ياد كرتے ہیں ۔
لبنان كی جمعيت قرآن كريم كے سربراہ حجت الاسلام علی عارف نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوءے اس مطلب كے ضمن میں كہا : سيد حسن نصر اللہ ايك ايسے عظيم لیڈر ہیں كہ جن كی خصوصيات نے انہیں عالم اسلام كے ديگر رہنماؤں سے ممتاز كر ديا ہے اور ان میں سے ان كی صداقت كو شمار كيا جا سكتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آغا حسن نصر اللہ كی ايك اور خصوصيت یہ ہے كہ یہ بزرگ رہنما مستدل گفتگو كرتے ہیں اور اگر كوئی انصاف پسند دشمن بھی ان كا خطاب سن لے تو وہ ان كے كلام كی صداقت اور سياسی بصيرت سے ٓشنا ہو سكتا ہے ۔
898142