افغانستان میں عيد سعيد غدير كے موقع پر جشن كی تقريبات كا انعقاد

IQNA

افغانستان میں عيد سعيد غدير كے موقع پر جشن كی تقريبات كا انعقاد

سياسی گروپ:اما م علی علیہ السلام كی ولايت كے آغاز كے عنوان سے افغانستان كے دارالحكومت كابل سميت مختلف علاقوں میں تقريبات منعقد ہوئیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز كابل كے مومنين نے امام علی (ع) كی تاج پوشی كی خوشی میں مساجد اور امام بارگاہوں كو برقی قمقموں سے سجايا كابل كے مومنين نے جشن غدير میں كثير تعداد میں شركت كی جبكہ خطبا ء نے اميرالمومنين علی علیہ السلام كے فضائل بيان كیے۔اسی طرح افغانستان كے دوسرے علاقوں میں بھی مومنين نےغدی كے حوالے سے مختلف تقريبات كا انعقاد كيا ۔ اسی طرح تہران میں مقيم افغانی مومنين نے بھی علمی اور ثقافتی مركز "كوثر "كے تعاون سے ايك پر مسرت تقريب كا انعقاد كيا۔اسی طرح تہران كے دوسرے علاقوں میں مقيم افغآنی مومنين نے بھی غدير كی عيد كو بڑے اہتمام سے منايا ۔
قابل ذكر ہے كہ امام علی (ع) كی شان میں شعر كہنے والے چار افغانی اہل سنت شاعروں كو ايران نے دعوت كے زريعے تہران بلايا انہوں نے انٹر نيشنل "باران غدير "كانفرنس میں شركت كی۔
۸۹۹۲۱۰