بروكسل كی ايك چوتھائی آبادی مسلمان ہے

IQNA

بروكسل كی ايك چوتھائی آبادی مسلمان ہے

بين الاقوامی گروپ : كيتھولك يونيورسٹی «لوون» (Louvain) كے استاد فليس ڈيسٹو (Felice Dassetto)كی تحقيقات كے مطابق بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل كی ايك چوتھائی آبادی مسلمان ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فليس ڈيسٹو كی تحقيق كے مطابق ڈھائی لاكھ سے زيادہ مسلمان بيلجئيم كے دار الحكومت میں رہتے ہیں كہ جو بروكسل كی آبادی كا ايك چوتھائی ہے ۔
اس تحقيق كے مطابق بروكسل میں ۲۵۰ اسلامی عبادتی مقامات اور مساجد ہیں اور مسلمانوں نے ديگر شہريوں كے ساتھ تعلقات مستحكم كرنے كے لیے دوستانہ ورزشی مقابلے اور بين الاديان سيمينار منعقد كرنے كا راستہ اختيار كر ركھا ہے ۔
كيتھوليك يونيورسٹی كے پروفيسر نے زور دے كر كہا : اگرچہ بروكسل كے جوانوں كا ايك بہت بڑا حصہ بيلجئيم میں رہتا ہے ليكن یہ لوگ كبھی بھی اپنے دينی تشخص سے دست بردار نہیں ہوتے ۔
900417