داخلی استبداد اور بيرونی تسلط مسلمانوں كو درپيش سنگين نوعيت كے خطرات ہیں

IQNA

حسن الصفار :

داخلی استبداد اور بيرونی تسلط مسلمانوں كو درپيش سنگين نوعيت كے خطرات ہیں

بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ مفكر اور صوبہ قطيف كے خطيب جمعہ نے داخلی استبداد اور بيرونی تسلط كو اسلامی امت كی آزادی اور استحكام كے لیے انتہائی خطرناك قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ حسن الصفار نے اس بارے كہا : عرب ممالك میں ايك گروہ كے ديگر گروہوں پر تسلط سے ان ممالك كے امن و امان اور استحكام كو سنگين نوعيت كے خطرات لاحق ہیں چونكہ ايك مذہبی ٹولے كے دوسرے مذاہب پر تسلط سے داخلی استبداد اور فرقہ واريت بڑھ رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايك اسلامی ملك میں كسی خاص مذہب كے پيروكاروں كی اكثريت اس امر كا جواز نہیں ہو سكتی كہ اس مذہب كے پيروكار ديگر مذہبی اقليتوں كے حقوق پر كھلم كھلا ڈاكے ڈالنا شروع كر دیں ۔
901364