شام كے خلاف سازش كا ہدف حزب اللہ كے گرد گھيرا تنگ كرنا ہے

IQNA

شام كے خلاف سازش كا ہدف حزب اللہ كے گرد گھيرا تنگ كرنا ہے

بين الاقوامی گروپ : رہبر معظم كے لبنان میں شرعی نمائندے نے ايك بيان میں زور دے كر كہا : شام كے خلاف سازش كا ہدف بشار اسد نہیں بلكہ اس كا ہدف حزب اللہ كو نقصان پہنچانا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے ليگل بورڈ كے ركن اور رہبر معظم كے لبنان میں نمائندے ، «شيخ محمد يزبك»،نے كل ۲۰ نومبر كو بعلبك شہر میں ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : شام كے خلاف فتنہ انگيزی كا ہدف صدر بشار اسد نہیں ہے بلكہ دشمن نے اس فتنہ پروری سے حزب اللہ كو ہدف بنايا ہے ۔
«شيخ محمد يزبك»، نے مزيد كہا : ۲۰۰۶ ء میں حزب اللہ كے خلاف سازشیں كرنے والے آج پھر اسی طرح سے اپنی شيطانی چالوں كا جال بچھا رہے ہیں ليكن انہیں شكست فاش ہو گی ۔
902195