سعودی عرب ؛ آل سعود آرمی نے ايك شيعہ جوان كو شہيد كر ديا

IQNA

سعودی عرب ؛ آل سعود آرمی نے ايك شيعہ جوان كو شہيد كر ديا

بين الاقوامی گروپ : آل سعود كی فوج نے ۱۹ سالہ سعودی نوجوان «ناصر المحيشی»، كو كل قطيف شہر كے وسط میں ايك چيك پوسٹ پر گولی مار كر شہيد كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عينی شاہدين كے مطابق المحيشی كو سعودی پوليس نے چيك پوسٹ پر روك كے گولی ماری ہے ۔
یہ جوان گولی لگنے كے بعد كافی دير تك جائے وقوعہ پر تڑپتا رہا ليكن اسے بروقت ہسپتال نہ پہنچايا گيا جس سے وہ زخموں كی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گيا ۔
قابل ذكر ہے كہ ابھی تك حكام نے اس نوجوان كو گولی مارنے كے سبب كا اعلان نہیں كيا ہے ۔
اسی طرح نوجوان كی شہادت كے بعد قطيف كے شيعہ اكثريتی علاقوں كو فوج نے اپنے گھيرے میں لے ليا ہے ۔
902197