ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق برازيل كے شہر سان پاولو كی مسجد محمد رسول اللہ (ص) میں گزشتہ سالوں كی طرح امسال بھی مجالس عزا منعقد ہوں گی ۔
عشرہ محرم كی مجالس میں ديگر مناسبتوں كی نسبت سامعين بڑی تعداد میں شركت كرتے ہیں اور یہ پروگرام خاص مذہبی جوش و خروش كے ساتھ منعقد كیے جاتے ہیں ۔
برازيلی مسلمانوں كی اكثريت لبنانی الاصل ہے اور یہ مومنين ماہ رمضان اور ديگر اسلامی مناسبتوں كے موقع پر خصوصی اہتمام كے ساتھ پروگرام منعقد كرتے ہیں ليكن ماہ محرم كے عشرہ اول میں سامعين كی تعداد ۵۰۰ كے لگ بھگ جا پہنچتی ہے ۔
905986