افغان اہل تشيع علماء كی كرزئی كے ساتھ ملاقات

IQNA

ماہ محرم كی مناسبت سے :

افغان اہل تشيع علماء كی كرزئی كے ساتھ ملاقات

سياسی و اجتماعی گروپ : شيعہ علماء كی ايك بڑی تعداد اور علمائے افغان قومی شوری كے اركان نے افغان صدر حامد كرزئی سے ملاقات كے دوران ماہ محرم كے پروگرام شايستہ اور شايان شان طريقے سے منعقد كرنے كی غرض سے تبادلہ خيال كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس نشست كے آغاز میں كہ جو ھرات كے علاقے ارگ میں منعقد ہوئی ، مولوی غفاری نے ماہ محرم كو شايان شان طريقے سے منانے كے موضوع پر اپنا جامع خطاب پيش كيا ۔
انہوں نے اپنے خطاب كے دوران كہا : اہل تشيع علماء نے نظم و يكجہتی برقرار ركھنے كے لیے ايك ضابطہ اخلاق ترتيب ديا ہے تاكہ پورے ملك كی مجالس میں اسلامی بھائی چارے كو فروغ ديا جا سكے ۔
افغان صدر نے ايام عزاداری میں امن و امان برقرار ركھنے كی ہر ممكن كوشش كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : ہمیں اميد ہے كہ تمام علماء اور عزادار سيكيورٹی فورسز كے ساتھ مكمل تعاون كریں گے ۔
909715