حسن نصر اللہ سياسی افكار میں امام خمينی (رح) اور شہيد صدر كے پيرو ہیں

IQNA

حسن نصر اللہ سياسی افكار میں امام خمينی (رح) اور شہيد صدر كے پيرو ہیں

بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كی ولايت فقیہ كے حوالے سے سياسی فكر امام خمينی (رح) اور شہيد سيد محمد باقر صدر كے نظريات كا حسين امتزاج ہے اور یہ ايك ايسا راستہ ہے كہ جس نے مظلومين خاص طور پر خطے كے مسلمانوں كو عزت و سربلندی عطا كی ہے ۔
لبنان میں جامعةالمصطفی(ص) العالمية كے نمائندے حجت الاسلام و المسلمين مصطفی جعفر پيشہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : سيد حسن نصر اللہ ولايت فقیہ كی پيروی كے حوالے سے خود كو امام خامنہ ای كا سپاہی قرار ديتے ہیں اور چند سال قبل انہوں نے ايك اسلامی كانفرنس كے دوران میڈيا كے روبرو خم ہو كر آغا كے بازو پر فاخرانہ انداز سے بوسہ ديا كہ جس سے پتہ چلتا ہے كہ حزب اللہ ولايت فقیہ پر كامل يقين ركھتی ہے ۔
910724