اسلامی ترقياتی بينك كی جانب سے غزہ كی تعمير نو كے لیے تعاون

IQNA

اسلامی ترقياتی بينك كی جانب سے غزہ كی تعمير نو كے لیے تعاون

بين الاقوامی گروپ : اسلامی ترقياتی بينك نے غزہ كی تعمير نو كے لیے اقوام متحدہ اور ورك ايجنسی كے ساتھ مل كر ايك مفاہمتی يادداشت پر دستخط كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «un.org»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ ری كنسٹركشن كمیٹی نے اسلامی ترقياتی بينك سے منسلك خليج فارس تعاون كونسل كے ساتھ اردن كے دارالحكومت امان میں ايك مفاہمتی يادداشت پر دستخط كیے ہیں كہ جس كی بنياد پر دونوں فريق غزہ كی تعمير نو كے لیے تيزی سے امداد فراہم كریں گے تاكہ فلسطينی بے گھر مہاجرين كو جلد از جلد مكانات فراہم كیے جا سكیں ۔
اسی طرح طرفين نے اسكولوں اور تعليمی مراكز كی تعمير نو كے لیے بھی مشتركہ تعاون پر اتفاق كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس معاہدے كی رو سے ۲۰۰۸ء اور ۲۰۰۹ء كے عرصے میں اسرائيلی حملوں سے تباہ ہونے والے ۱۲۰ گھروں كی تعمير نو مكمل كی جائے گی ۔
911536