ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامع مسجد پيرس كی ويب سایٹ كے مدير «دليل بوبكر»، كی جانب سے جارحانہ موقف پر مسلمانوں كی جانب سے شديد تنقيد كے بعد آخر كار مسلمان ہيكروں نے ويب سایٹ كو لاك كر ديا ہے ۔
جامع مسجد پيرس كی جانب سے مسلمانوں كی مشكلات از قبيل حلال مارك چسپاں كر كے غير حلال مصنوعات كی فروخت ، آئمہ جماعت كی تعليم و تربيت پر عدم توجہ ، نماز جماعت كے قيام میں عدم دلچسپی وغيرہ اس سایٹ كے ہيك كرنے كے اسباب بتائے گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ہيكرز نے ويب سایٹ كو لاك كرنے كے بعد پہلے پيج پر «لا اله الا الله، محمد رسولالله» لكھ ديا ہے ۔
913327