ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق گفتگو مابين اديان سيمينار كے حوالے سے پاكستانی وفد نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ريسرچ ڈپٹی محمد رضا دھشيری سے ملاقات اور تبادلہ خيال كيا ۔
دھشيری نے واضح كيا : بعض ممالك میں اسلام فوبيا جبكہ بعض ديگر علاقوں میں مسيحی فوبيا بھی موجود ہے اور ہمارے منشور كا ايك اہم موضوع اديان كے حقوق اور مذہبی علامات جيسے مسجد كا مينار وغيرہ كا احترام يقينی بنانا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس ملاقات كا اہتمام اتوار كے روز اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے آفس میں كيا گيا تھا ۔
915924