ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ان مسائل كا جائزہ تاتارستان كے صدر «رستم مينيخانوف» كی ادارہ رسيدگی امور مسلمين آسٹريا كے سربراہ كے ساتھ ملاقات كے دوران ليا گيا جبكہ ملاقات كے دوران ديگر اہم مذہبی شخصيات بھی موجود تھیں ۔
اس نشست میں مختلف ملتوں اور مذاہب كے نمائندوں نے تبادلہ خيال كيا اور تاتار صدر نے خصوصی طور پر دينی شخصيات اور مذہبی رہنماؤں كے بين الاديان روابط كے حوالے سے كردار كی افاديت پر زور ديتے ہوئے ان كے درميان مستحكم اور گہرے تعلقات كی ضرورت كو بھی واضح كيا ۔
917646