سعودی عرب ؛ تينتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منصفين كی تجليل

IQNA

سعودی عرب ؛ تينتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منصفين كی تجليل

بين الاقوامی گروپ : سعودیہ میں منعقد ہونے والے تينتيسویں بين الاقوامی حفظ ، تجويد اور تفسير قرآن مقابلوں میں كل ۲۰ دسمبر كو جيوری كے فرائض انجام دينے والوں كے لیے اعزازی تقريب منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرياض" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب انجمن خيریہ حفظ قرآن مكہ مكرمہ كے زير اہتمام منعقد ہوئی اور اس كے دوران جيوری اراكين كے علاوہ جيوری ٹريننگ كورس میں شركت كرنے والے طلبہ كو بھی انعام و اكرام سے نوازا گيا ۔
امسال قرآنی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ منصور بن محمد السميح نے تقريب میں خصوصی طور پر شركت كی اور مصری استاد اور قاری شيخ فرج اللہ شاذلی نے قرآن كريم كی آيات قرائت كیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے ۱۸ دسمبر سے مكہ میں شروع ہیں اور ايك ہفتے تك جاری رہیں گے ۔
920095