ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «pageshalal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار مسجد الفتح كے زير اہتمام نماز مغرب كے بعد بليجئيم سے تعلق ركھنے والے علماء اور مسلمانوں كی شركت كے ساتھ منعقد ہو گا ۔
اس نشست كے دوران سماجی مسائل كے ماہرين اور علماء غير اسلامی ممالك میں مقيم مسلمان شہريوں كی مشكلات اور ان كے راہ حل پر بحث و تمحيص كریں گے ۔
مسجد الفتح كے مسئولين نے بتايا ہے كہ اس نشست میں حاضرين بھی اپنی تجاويز پيش كر سكتے ہیں تاكہ انہیں مرتب صورت میں بيلجئيم حكومت كے حكام بالا تك پہنچايا جا سكے ۔
922152