ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Muslim Congress»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار " جہان عدالت كے انتظار میں اور عدالت حضرت مہدی (ع) كے انتظار میں" كے موضوع پر يكم اور دو جولائی ۲۰۱۲ء میں منعقد ہو گا ۔
امام مہدی (ع) كے عدل كی خصوصيات ، الہی قيادت كے بغير عدالت ، اجتماعی انحطاط كا راہ حل ، زمانہ غيبت كبری میں اسلامی رہبری اور منجی موعود منجملہ وہ موضوعات ہیں كہ جن كا اس سيمينار میں جائزہ ليا جائے گا ۔
مسلم كانگريس امريكہ ايك غير حكومتی ادارہ ہے اور اسے مسلمانوں كی امدادی رقوم كے ساتھ چلايا جا رہا ہے ۔
922850