حزب اللہ كے وفد كی مسيحی علماء سے ملاقات

IQNA

حزب اللہ كے وفد كی مسيحی علماء سے ملاقات

بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے ايك وفد نے كل ۲۷ دسمبر كو سال نو كی مباركباد اور حضرت مسيح (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے ملك كے مسيحی علماء سے ملاقات اور تبادلہ خيال كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار نيوز نیٹ ورك" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وفد نے كلدانی عيسائيوں كے بشپ كے ساتھ ملاقات كے لیے الحازمیہ كا دورہ كيا اور بشپ ميشال قصارجی سے ملاقات كی جنہوں نے سيد حسن نصر اللہ كی جانب سے محبت اور بھائی چارے كو فروغ دينے پر مشتمل كوششوں كو سراہتے ہوئے ان كی عيسائی برادری پر خاص توجہ كا شكریہ ادا كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ ميشال قصارجی نے تمام لبنانيوں سے مذہبی اور گروہی اختلافات كو بھلا كر قومی يكجہتی مستحكم كرنے كی بھی اپيل كی ۔
924522