ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق بين الاقوامی قدس كانفرنس میں حماس حكومت كے سربراہ اسماعيل ھنیہ ، سوڈانی صدر كے ڈپٹی نافع علی نافع، بين الاقوامی قدس انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ قطبی المھدی اور ايرانی قونصلیٹ ملكوتی كے علاوہ عالم اسلام كی نماياں ترين اعلی شخصيات نے شركت كی ۔
قابل ذكر ہے كہ حالیہ دنوں صیہونی حكومت نے خستگی و كہنگی كے بہانے مسجد الاقصی كی طرف جانے والے ايك قديمی پل "باب المغاربہ" كو منہدم كر كے اس كے اندر موجود تمام اسلامی آثار قديمہ كو برباد كر ديا ہے كہ جس پر تمام دنيا كے مسلمانوں كی جانب سے شديد غم و غصے كا اظہار كيا گيا ہے ۔
927415